تحریک منہاج القرآن کی 32 سالہ تاریخ گھیراؤ، جلاؤ اور دھرنا جیسے رویوں سے پاک ہے : ڈاکٹر رحیق عباسی

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری پوری دنیا میں امن و سلامتی کے سفیر کے طور پر جانے جاتے ہیں
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری امن کے پیغامبر اور پوری امت و قوم کے رہبر اور مصلح ہیں

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن کی 32 سالہ تاریخ اسکی امن پسندی اور ملک و ملت کی ہر لمحہ رہنمائی سے عبارت ہے۔ نظام انتخاب کی تبدیلی کیلئے پر امن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں عوام کو حقوق دلانے کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جدوجہد ہمیشہ امن و سلامتی، حقیقی جمہوری قدروں کے احترام، آئین و قانون کی پاسداری اور اعلیٰ انسانی رویوں سے عبارت رہی ہے۔ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کی ڈکشنری میں گھیراؤ، جلاؤ اور دھرنا جیسے رویوں کا وجود کبھی نہیں رہا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلام آباد کے سینئر صحافیوں کے وفد سے اپنے آفس میں ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری پوری دنیا میں امن و سلامتی کے سفیر کے طور پر جانے جاتے ہیں اور انتہا پسندانہ رویوں کے خلاف ان کا کام پوری دنیا میں سند کی حیثیت رکھتا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری امن کے پیغامبر اور پوری امت و قوم کے رہبر اور مصلح ہیں وہ وطن تشریف لا کر قوم کو ان کے مسائل کا حل پیش کریں گے اور وہ دن ان کی امن پسندی، حقیقی جمہوری رویوں اور اعلیٰ انسانی کردار کا ایک بار پھر گواہ بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امن عالم، بین المسالک اور بین المذاہب رواداری کیلئے ان کی خدمات کا زمانہ معترف ہے اور ان کا منصب پوری امت کے رہبر کا ہے۔ انتہاپسندی، نفرت اور پر تشدد رویوں کے خاتمے کیلئے پوری دنیا انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے اور منفی رویوں کے خاتمے کیلئے ان سے رہنمائی بھی لے رہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top